حوصلوں کی اڑان از ظفر کمالی ادب اطفال پر ایک اہم کتاب
ادب اطفال میں ظفر کمالی کی اب تک دو کتابیں بچوں کا باغ اور چہکاریں شائع ہو چکی ہیں اور تیسری کتاب حوصلوں کی اڑان ہے بچوں کا باغ میں 30 نظمیں ہیں اور حوصلوں کی اڑان میں نظموں کی تعداد چالیس ہے اس طرح انہوں نے اب تک بچوں کے لیے ستر نظمیں کہی ہیں جو کمیت اور کیفیت دونوں اعتبار سے اس قابل ہیں کہ ان پر باضابطہ گفتگو ہونی چاہیے اور کسی بھی انتخاب اور تجزیاتی مطالعے میں انہیں شامل رکھا جانا چاہیے
حوصلوں کی اڑان ان کی ایسی کتاب ہے جو بچوں کی تمام خواہشات ضروریات آرزوؤں اور تمناؤں کو پوری کرتی ہے اس میں جو نظمیں ہیں ان نظموں کا مطالعہ بچوں کے لئے بہت مفید اور کارآمد ہے یہ ایسی کتاب ہے جو ہر گہر میں ہونی چاہیے تاکہ اس کے ذریعے بچوں کا ذہنی شور بالیدہ ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں