"ارے .تم نے آج پھر پرانا جوڑا ہی پہن لیا؟ " سحرش نے دروازے سے اندر داخل ہوتی نازیہ کو دیکھتے ہی جملہ کسا -
نازیہ بی بی آئ ہیں ؟ " زمین پر بیٹھی عورت بڑی خوشی سے اٹھ کر کھڑی ہوئ
عید مبارک نازیہ باجی " اس نے نازیہ کو مخاطب کیا - پھر سحرش کی امی کی طرف رخ کر کہ کہنے لگی " ماشاآللہ بہت بڑے دل کی ہیں نازیہ باجی اللہ قسمت نیک کرے ان کی وجہ سے آج ہم نے بھی پہلی بار عید کر لی -
سحرش نے ایک نظر نازیہ کے پرانے جوڑے کو دیکھا اور نئے کپڑوں میں ملبوس پروین اور اس کے دونوں بچوں کو دیکھا پھر اپنے سوٹ کو ایک نظر ، اسے اپنا نیا اور قیمتی جوڑا بوسیدہ اور حقیر لگنے لگا تھا-اس نازیہ سے نے نظریں چرا لیں-
ختم شد
منگل، 21 جولائی، 2015
بقیہ عید کا جوڑا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں