جمعرات، 10 نومبر، 2016

رابطہ عالم اسلامی۔ـ۔۔ ایک مختصر تعارف

    رابطہ عالم اسلامی۔ـ۔۔ ایک  مختصر تعارف
رابطہ عالم اسلامی (عربی: رابطة العالم الإسلامي، انگریزی: muslim world league) عالم اسلام کی ہمہ گیر اور وسیع ترین عوامی تنظیم ہے۔ عالم اسلام کے بائیس ممالک کے ممتاز علماء اور داعیانِ دین کا ایک نمائندہ اجلاس 14/ذی الحجہ1381ھ بمطابق 18/مئی 1962ء کو مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا جس میں رابطہ عالم اسلامی کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی۔

رابطہ عالم اسلامی کے اغراض و مقاصدترميم

رابطہ عالم اسلامی کے قیام کا مقصد دعوت دین اور اسلامی عقائد و تعلیمات کی تشریح اور ان کے بارہ میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات یا معاندین اسلام کے اعتراضات کو بہتر طریقہ سے زائل کرنا ہے، اور اس عالمی پیمانہ کی تنظیم کے توسط سے مسلمانانِ عالم کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور ان کے تعلیمی و ثقافتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مالی تعاون فراہم کرنےکا کا راستہ ہموار کیا گیا۔ رابطہ عالم اسلامی کسی بھی نوع کے تشدد اور دہشت سے لاتعلق ہو کرعالمی تہذیبوں کے افراد سے مکالمہ و گفتگو کا طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں