جمعہ، 18 نومبر، 2016

ہر وقت توحیداورذکر رسالت ﷺ سے معمور یہ کائنات

ہر وقت توحیداورذکر رسالت  ﷺ سے معمور یہ کائنات
قارئین ……!میری ڈائری میں ذکر محمد ﷺ سے متعلق یہ روح افز حقیقت درج ہے جو
قارئین کے لیے پیش خدمت ہے……!!


دنیا میں ہر وقت گونجنے والی آواز یعنی اذان کی آواز ہے۔ رپورٹ کے مطابق
انڈونیشیا کے مشرق میں واقع جزائر سے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی فجر کی اذان شروع
ہو جا تی ہے اور بیک وقت ہزاروں مؤ ذن اللہ کی تو حید اور رسول اللہ کی رسالت
کا اعلان کر تے ہیں۔مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔ ڈیڑھ
گھنٹے بعد یہ سلسلہ سماٹرا میں شروع ہو جا تا ہے اور سماٹرا کے قصبوں
اوردیہاتوں میں اذانیں شروع ہو نے سے پہلے ہی ملایا کی مسجد میں اذانوں کا
سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ایک گھنٹہ کے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے۔رپورٹ کے مطابق
بنگلہ دیش میں ابھی اذانیں ختم نہیں ہو تیں کہ کلکتہ سے سری لنکا تک فجر کی
اذانیں شروع ہو جاتی ہیں۔ دوسری طرف یہ سلسلہ کلکتہ سے ممبئی تک پہنچتا ہے اور
پو رے ہندوستان کی فضا تو حید اور رسالت کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔ رپورٹ کے
مطابق سری نگر اورسیال کوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے سیال کوٹ سے
کوئٹہ کراچی اور گوادر تک چالیس منٹ ہیں اس عرصہ میں فجر کی اذانیں پاکستان
میں گونجتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہو نے سے پہلے افغانستان اور
مسقط میں اذانیں شروع ہو جاتی ہیں۔مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فر ق ہے اس
عرصہ میں اذانیں سعودی عرب، یمن،متحدہ عرب امارات،کو یت اورعراق تک گو نجتی
رہتی ہیں۔ بغداد سے اسکندریہ تک پھر ایک گھنٹہ کا فرق ہے اس وقت
شام،مصر،سومالیہ اورسوڈان میں اذانیں شروع ہو جاتی ہیں۔ اسکندریہ سے طرابلس تک
ایک گھنٹہ کا فرق ہے۔ اس عرصہ میں شمالی امریکہ، لیبیااور تیونس میں اذانوں کا
سلسلہ شروع ہو جا تا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے
مشرقی جزائر سے شروع ہواتھا  ساڑھے نو گھنٹے کا سفر طے کر کے بحر اوقیانوس کے
مشرقی کنارہ تک پہنچتی ہیں۔
فجر کی اذان بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کا سلسلہ
شروع ہو جاتاہے اور ڈھاکہ میں ظہر کی اذانیں شروع ہو نے تک انڈونیشیا میں عصر
کی اذانیں بلند ہو نے لگتی ہیں۔ یہ سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے میں بمشکل جکارتا تک
پہنچتا ہے اور مشرقی جزائر میں مغرب کی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ مغرب
کی اذانیں بھی سیلز سے سماٹرا تک ہی پہنچتی ہیں کہ اتنے میں انڈونیشیا کے
مشرقی جزائر میں عشا ء کی اذانیں
شروع ہو جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرہئ ارض
پر ایک بھی سیکنڈ ایسا نہیں کزرتا ہو گا جب سینکڑوں ہزاروں بلکہ لا کھوں مؤذن
اللہ تعا لی کی تو حید اور رسول ﷺ کی رسالت کا اعلان نہ کرتے
ہوں۔(بحوالہ:بکھرے موتی ج ہشتم ص ۵۶۸تا۶۶۸)
اشفاق کریم ارریاوی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں