پیر، 27 جولائی، 2015

بچہ

دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت کیا ہے ؟"
برستی بارش، ادھ کھلی کلیاں ،کھلے ہوئے پھول، آسمان کے سینے پر تیرتے بادل ،بے کنار نیلے سمندر ، نئے دن کی امید دلاتا ابھرتا ہوا سورج ،کل دوبارہ آنے کے وعدے کے ساتھ ڈوبتاہوا سورج ، مخملیں سبز گھاس آسمان کی وسعتوں میں حد نگاہ تک چمکتے ستارے ،پہلی کا چاند ، آدھا چاند ،پورا چاند ، تم اور میں، تپتی دوپہروں میں ٹھنڈی چھاءوں ،شدید سردی میں چائے سے نکلتی ہوئ بھاپ ؟ یا ایک بچے کی مسکراہٹ ؟
میں نے ان سب چیزوں کو دیکھا ، ان کو سوچا انہیں محسوس کیاہے- یہ سب بہت بہت خوبصورت ہے -مگر جب جب کسی بچے کو مسکراتے دیکھا میرے لبوں پر اپنے آپ ہلکی سی مسکراہٹ آئ ، تم کبھی پورے دل سے مسکرا کر کسی بھی بچے کو دیکھو وہ جواب میں ضرور مسکرائے گا - بارش ، ہوا ، پھول ،سورج،چاند، ستارے ، بہتے جھرنے جس طرح یہ سب فطرت کا حصہ ہے بچے کی مسکراہٹ بھی فطری ہوتی ہے - فطرت معصوم ہے وہ کالے گورے ، اچھے برے ، چھوٹے بڑے کا فرق کئے بغیر سب کو یکساں نوازتی ہے - بچے کی مسکراہٹ بھی معصوم یے سب کے لئے ایک جیسی-
نہیں یقین ؟ تو کسی بھی بچے کو دل سے مسکرا کے دیکھ لو -

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں